• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی میں پنجاب کوسرپلس بجٹ میں تمام صوبوں پرنمایاں سبقت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)رواں مالی سال 2025۔26کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب کوسرپلس بجٹ میں تمام صوبوں پرنمایاں سبقت حاصل ہوگئی ۔سر کاری دستاویز کے مطا بق پنجاب کے سرپلس بجٹ میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادپرایک ہزارفیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوگیا۔خیبرپختونخواہ خواہ اور بلو چستان کےسرپلس بجٹ میں سالانہ بنیادپرکمی ہوگئی ۔پہلی سہ ماہی میں سندھ کے سرپلس بجٹ میں سالانہ بنیادپر 59اعشاریہ 30فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تاستمبر2025میں پنجاب نے 441ارب 66 کروڑ 70لاکھ کاسرپلس بجٹ دیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں پنجاب کاسرپلس بجٹ39ارب83کروڑ 70لاکھ روپےتھا۔سندھ کاسرپلس بجٹ جولائی تا ستمبر2025 میں208ارب84کروڑ رہا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں سندھ کاسرپلس بجٹ131 ارب 9کروڑ80 لاکھ روپےتھا۔ جولائی تاستمبرمیں خیبر پختونخواہ کاسرپلس بجٹ77 ارب21 کروڑ 20 لاکھ روپے رہا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں خیبر پختونخواہ کاسرپلس بجٹ 103ارب75کروڑ20لاکھ روپے تھا۔ بلوچستان کاسرپلس بجٹ جولائی تاستمبر 2025 میں53ارب52کروڑ روپے رہا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں بلوچستان کاسرپلس بجٹ85ارب روپے تھا۔ پہلی سہ ماہی میں صوبوں نے مجموعی طور پر 781 ارب24 کروڑروپےکاسرپلس بجٹ دیا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں صوبوں کاسرپلس بجٹ 359 ارب 68کروڑ80 لاکھ روپےتھا۔
اہم خبریں سے مزید