• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (فاروق اقدس) خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسزنے 12اور 13دسمبر کو ملنے والی خفیہ اطلاعات پر دو الگ الگ کاروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،ضلع مہمند میں سات اور بنوں میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جہاں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مزید چھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید