• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی بی سی سی کا انٹرمیڈیٹ کی سطح پر گروپنگ ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی( سید محمد عسکری) انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن (آئ بی سی سی) نے میٹرک آرٹس کے طلبہ کو سائنس میں داخلہ دینے کے اقدام کے بعد انٹرمیڈیٹ کی سطح پر گروپنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت، انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ، پری میڈیکل کامرس، آرٹس اور جنرل سائنس کے زمرہ ختم کردیئے جائیں گے۔ آئ بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا کہ سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے دور میں یہ تجویز دی تھی کہ پاکستان کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نظام تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق کیا جائے جس کے بعد ہم نے کام شروع کردیا تھا تمام اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین تعلیم سے مشاورت کی جس کے بعد پہلے مرحلے میں ہم نے میٹرک آرٹس کے لیے انٹر سائنس کی راہیں کھول دی ہیں اب ہمار اگلا ہدف انٹرمیڈیٹ کی سطح پر گروپنگ ختم کرنا ہے جس کے تحت، انٹرمیڈیٹ پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل کامرس، آرٹس اور سائنسجنرلکے زمرہ ختم کردیئے جائیں گے تاکہ بہترین تعلیمی معیار کے لیے طلبہ اپنی پسند کے مظامین کا خود انتخاب کرسکیں۔ اس سلسلے میں اگلے ماہ جنوری میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ملاح نے کہا کہ کیمبرج اور دیگر عالمی امتحانی اداروں میں گروپنگ ہوتی ہی نہیں ہے یہ طالبعلم کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ او اور اے لیول کی سطح پر جتنے چاہے مظامین کا انتخاب کرے اے لیول میں کئی طلبہ حیاتیات کے ساتھ ریاضیات اور کمپیوٹر سائنس بھی ساتھ رکھتے ہیں لیکن انٹرمیڈیٹ میں یہ ممکن نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر غلام علی ملاح نے بتایا کہ ضیاالدین امتحانی بورڈ نے آئی بی سی سی کی منظوری کے بعد او لیول کی طرز پر میٹرک ایڈاونس متعارف کرادیا ہے جو تین سال کا ہے اور اس کے بعد دو سال انٹر انٹر ایڈوانس ہوگا جو اے لیول کی طرز پر ہوگا۔ اور ہم چاہتے ہیں کہ ضیاالدین بورڈ کے بعد اور تعلیمی بورڈز بھی اس جانب آئیں۔
اہم خبریں سے مزید