• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول، راحت فتح علی خان نے میلہ لوٹ لیا

کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) ورلڈ کلچر فیسٹیول، راحت فتح علی خان نے میلہ لوٹ لیاوائی ایم سی اے گراؤنڈ میں منعقدہ کنسرٹ میں ہزاروں شائقین موسیقی کی شرکت، جب بھی کراچی میں پرفارم کرتا ہوں،بہت انجوائے کرتا ہوں۔ راحت فتح علی خان کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی غیر معمولی کامیابی پر عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد راحت فتح علی خان میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا۔میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام وائے ایم سی گراؤنڈ میں کیا گیا۔ میوزیکل کنسرٹ میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ،چیف سیکرٹری سندھ سید، آصف حیدر شاہ ، ممبر گورننگ باڈی سمیت ممبرز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میوزیکل کنسرٹ میں معروف استاد راحت فتح علی خان نے اپنی گائیکی سے سماں باندھ دیا۔۔صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کا کنسرٹ اظہار خیال کیا۔اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے آج عید کا دن ہے ۔میوزیکل کنسرٹ میں چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ ہم احمد شاہ کے مشکور ہیں ۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلے سال 190 ممالک سے لوگ آئیں گے ۔ یہ کنسرٹ احمد شاہ اور سندھ گورنمنٹ کی جانب سے ایک تحفہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید