• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ومذہبی مراکز پر چھاپے جمہوری اصولوں کے منافی ہیں، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کے گھر پر پولیس کے چھاپے اور کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی ومذہبی مراکز پر چھاپے جمہوری اصولوں کے منافی ہیں، کسی بھی مذہبی شخصیت یا جماعت کو محض الزامات کی بنیاد پر مجرم قرار دینا نہ صرف جمہوری اصولوں کے منافی ہے بلکہ معاشرتی انتشار کا باعث بن سکتا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ ثروت اعجاز قادری ایک معروف مذہبی رہنما ہیں اور ان کی جماعت ایک سیاسی و مذہبی شناخت رکھتی ہے، کسی فرد یا جماعت کو بغیر عدالتی فیصلے کے بھتہ خور یا مجرم کہنا غیرآئینی اقدام ہے مہاجر قومی موومنٹ اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے، مگر مذہبی طبقات کو سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانا نہ ملکی سلامتی کیلئے نقصان دہ عمل ہے جسکی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید