• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت افسران کی پالیسی امور پر مشاورت

لاہور(آصف محمود بٹ)سول سروسز اکیڈمی میں زیر تربیت افسران کی پالیسی امور پر مشاورت۔ ڈائریکٹرFIA اکبر ناصر کی کیریئر کی ترقی، پیشہ ورانہ اخلاقیات،اعلیٰ عہدوں سے وابستہ ذمہ داریوں بارے بریفنگ۔بعدازاں اسلام آباد میں ساتویں نیشنل اولیو گالا میں شرکت،زیر تربیت افسران کو زیتون کے شعبے کی معاشی اہمیت سے آگاہی دی گئی۔ پاکستان سول سروسز اکیڈمی کے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے زیر تربیت افسران نے اپنی پیشہ ورانہ تربیت کے سلسلے میں ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اکبر ناصر خان سے پالیسی امور پر تفصیلی مکالمہ کیا اور بعد ازاں اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں نیشنل اولیو گالا میں شرکت کی۔وفد دس زیر تربیت افسران پر مشتمل تھا جن کے ہمراہ ڈائریکٹر سی ٹی پی ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اکبر ناصر خان نے پالیسی سازی، ادارہ جاتی فیصلوں اور سرکاری شعبے میں قیادت کے عملی پہلوؤں پر اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے زیر تربیت افسران کو سرکاری ملازمت میں کیریئر کی ترقی، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور اعلیٰ عہدوں سے وابستہ ذمہ داریوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ۔بعد ازاں زیر تربیت افسران نے اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں نیشنل اولیو گالا میں شرکت کی۔ ڈاکٹر طارق کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں ملکی و غیر ملکی شرکاء نے شرکت کی، جس سے پاکستان کے زیتون کے شعبے میں عالمی دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ڈائریکٹر پاکستان سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر سید شبیر اکبر زیدی نے کہا کہ اس طرح کے مطالعاتی دورے پالیسی سازی اور زمینی حقائق کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ زیر تربیت افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں اپنی سرکاری ذمہ داریوں کے دوران حاصل شدہ تجربات کو مؤثر اور پائیدار پالیسی سازی کے لیے بروئے کار لائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید