• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی کی وفات پرمولانا فضل الرحمٰن دیگر کی تعزیت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ، مرکزی سیکرٹری جنرل رکن مولانا عبدالغفور حیدری ، صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ، مجلس فقہی کے سربراہ مولانا مفتی محمد روزی خان ، ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق اور دیگر نے شیخ طریقت، مرشدِ کامل حضرت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے سانحۂ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات عالم اسلام بالخصوص سلاسل تصوف ، اصلاح باطن اور تزکیۂ نفس کے میدان میں ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان ایک عظیم دعاگو اور روحانی سرپرست سے محروم ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم کے فیضانِ صحبت ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد کے لیے منبعِ ہدایت رہی آپ کی خانقاہ علم ، ذکر ، تقویٰ اور روحانی تربیت کا مرکز تھی جہاں سے لوگوں نے دین سے وابستگی ، اخلاقی پاکیزگی اور روحانی استقامت کا درس حاصل کیا ان کی دینی و روحانی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی انہوں نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید