• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کو شاہی روایات یاد آنے لگیں: شاہی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی اداکارہ و برطانوی شاہی خاندان کی منحرف چھوٹی بہو میگھن مارکل نے برطانوی شاہی روایات کا ذکر کرتے ہوئے ایسا تاثر دیا ہے کہ وہ اپنی شاہی زندگی کے چند پہلوؤں کو اب بھی یاد کرتی ہیں۔

ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنے ایک حالیہ کرسمس اسپیشل پروگرام کے دوران نے برطانیہ میں منائی گئیں کرسمس اور اس سے جڑی شاہی خاندان کی روایات پر گفتگو کی ہے۔

میگھن مارکل نے بتایا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد شاہی روایات ان کی اپنی زندگی سے جڑی تقریبات کا حصہ بن گئی ہیں۔ 

اُنہوں نے کرسمس کے موقع پر ذاتی طور پر کریکرز بنانے اور انہیں میز پر اکٹھے بیٹھ کر ایک ساتھ کھانے کی روایت کا ذکر کیا ہے، میگھن نے بتایا کہ اس روایت میں چھوٹے چھوٹے لطیفے، پہیلیاں یا خوشگوار پیغامات شامل ہوتے ہیں جو اس موقع کو مزید یادگار بنا دیتے ہیں۔ 

ان کے اندازِ بیان میں نرمی اور اپنائیت نمایاں تھی جس نے ناظرین کی خصوصی توجہ حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کا اپنے نیٹ فلکس پروگرام میں شاہی خاندان کا بار بار ذکر کرنا شاہی حلقوں میں یہ تاثر پیدا کر رہا ہے کہ آیا وہ پھر سے شاہی خاندان کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب شاہی خاندان سے جڑے کچھ حلقوں میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میگھن مارکل کو اپنی حالیہ زندگی مشکل محسوس ہو رہی ہے اور وہ اپنے نئے منصوبوں سے پریشان ہیں، میگھن کو اپنا ماضی موجودہ زندگی سے نسبتاً زیادہ پُرکشش محسوس ہو رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید