• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نمائش کرنے والے گن مین کو گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )آرام باغ پولیس اسٹیشن نے سیف سٹی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے گن مین کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ایک گاڑی کو روکا گیا جس میں موجود گن مین کھلم کھلا اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گن مین کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔ملزم کا نام عدیل احمد ایس ولد محمد سخیل ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 443/2025 بجرم دفعہ 188 تعزیرات پاکستان تھانہ آرام باغ میں درج کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید