کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر میں گھریلوں ماسیوں سمیت تین افراد نے گھر میں گھس کر مزاحمت پرتیز آلہ کے وارسے مالکن کو زخمی کر دیا،ملزمان نقدی ، طلائی زیورات و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ الفلاح پولیس کے مطابق الامین سوسائٹی ملیر میں کنسٹرکشن کے کاروبار سے تعلق رکھنےوالے حمزہ کے گھر پر دوخواتین سمیت تین افراد نے گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر حمزہ کی اہلیہ کو تیز دھا ر آلہ کے وار سے زخمی کردیا۔