• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمز انسٹیٹیوٹ میں میڈیا آرٹس اینڈ فلم میں فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)AIMS انسٹی ٹیوٹ کے ڈپارٹمنٹ آف گرافک ڈیزائن، میڈیا آرٹس اینڈ فلم کے فائنل ایئر طلبہ نے اپنے فائنل ایئر پراجیکٹس کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا۔نمائش میں مختلف معتبر اور معروف انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز، ڈیزائنرز، میڈیا ایکسپرٹس اور فلم انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔نمائش کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں، فنی مہارتوں اور تعلیمی سفر کے دوران حاصل کردہ عملی تجربات کو اجاگر کرنا تھا۔نمائش میں فائنل ایئر کے طلبہ نے اپنے تخلیقی آرٹ ورک پیش کئے جن میں گرافک ڈیزائن پراجیکٹس، برانڈنگ اور لوگ ڈیزائن، ڈیجیٹل الیسٹریشن، فوٹوگرافی، ویڈیو پروڈکشن، شارٹ فلمز، ڈاکیومنٹریز، اینیمیشن اور دیگر جدید میڈیا آرٹس کے کام شامل تھے۔ طلبہ کے یہ تمام پراجیکٹس ان کی محنت، جدت اور تخلیقی سوچ کا بہترین نمونہ تھے، جنہیں دیکھ کر حاضرین بے حد متاثر ہوئے۔ مہمانوں نے طلبہ کے کام کو سراہتے ہوئے ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور مستقبل میں پیشہ ورانہ میدان میں کامیابی کے لئے قیمتی مشورے بھی دیئے۔ انڈسٹری ماہرین نے اس بات کا اظہار کیا کہ AIMS انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ عملی تقاضوں کے مطابق بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔AIMS انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران نے اس کامیاب نمائش پر فائنل ایئر طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں طلبہ کو عملی دنیا سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید