• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹرکوں کو لوٹنے کانوٹس لیاجائے،ٹرانسپورٹر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی، فریش فروٹ اے سی کنٹینر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالبصیر اچکزئی، حاجی عبدالستار، حاجی شراف الدین، حاجی عبدالمنان اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ سید حمید کراس سے چمن تک مین شاہراہ پر چوروں، ڈاکوؤں اور بھتہ خوروں کا راج قائم ہے آئے روز رات کے وقت ٹرکوں کو مختلف طریقوں سے لوٹا جا تاہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ٹرانسپورٹرز نے ڈپٹی کمشنر چمن اور دیگر متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کی کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید