• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناظرے کا فاتح ……

میرے اور مجو کے درمیان سیاسی موضوع پر مناظرہ ہوا۔

اہتمام ایک یوٹیوب چینل نے کیا تھا۔ مناظرہ براہ راست نشر ہوا۔

مجو اپنے دوست لایا تھا، میں اپنے احباب ساتھ لے گیا۔

اُس کے دوست اس کے دلائل پر تالیاں بجاتے رہے، میرے احباب میرے نکات سراہتے رہے۔

ہم دونوں نے باہر نکل کر اپنی اپنی جیت کا اعلان کر دیا۔

مناظرے کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ شروع ہوگئی، کسی نے مجو کو سراہا، کسی نے میری تعریف کی۔

کچھ نے مجو کو مغلظات بکیں، کچھ نے مجھے۔ ہفتے گزرگئے،

مگر فاتح کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ہم دونوں کے ہاتھ کچھ نہیں آیا،

البتہ جس یوٹیوب چینل نے اہتمام کیا تھا، اس نے کروڑوں کما لیے۔

تازہ ترین