• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

لاہور(خالد محمود خالد) بھارت نے خلیج بنگال میں آبدوز سے داغے جانے والے کے-4 بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا ہے جس کی رینج تقریباً 3,500 کلومیٹر ہے اور یہ جوہری سمیت ہر طرح کے وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تجربہ بھارتی بحریہ کی جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوز آئی این ایس اریہنٹ سے کیا گیا۔ یہ تجربہ بھارت کی "سیکنڈ اسٹرائیک" صلاحیت کو مزید قابل اعتماد بنائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید