کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ماؤ علیحدگی پسند کمانڈر گنیش اوئیکے سمیت 4جنگجو ہلاک ہوگئے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی حکومت نے اوئیکے کے سر پر ایک لاکھ 20ہزارڈالرانعام رکھا تھا ۔میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت نےعلیحدگی پسندوں کےخلاف بھرپورمہم شروع کر رکھی ہے اورمارچ 2026 تک ماؤ علیحدگی پسندوں کے خاتمے کا اعلان کیاہے۔پولیس کےمطابق69سالہ گنیش اوئیکے اڈیشہ میں ماؤعلیحدگی پسندوں کےسربراہ تھے،وہ ضلع کندھمال میں جمعرات کو ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے۔بھارتی حکومت نے انکےسر پر ایک لاکھ 20ہزارڈالرانعام رکھا تھا۔