• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم برصغیر کے عظیم رہنما، پاکستان کے معمار تھے،خواجہ عمران نذیر

لاہور (خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے یومِ قائداعظم کی مناسبت سے محکمہ صحت و آبادی میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹا- اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اسما ناز عباسی، سیکرٹری صحت و آبادی، نادیہ ثاقب، سپیشل سیکرٹری عون عباس و دیگر افسران بھی موجود تھے -خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح برصغیر کے عظیم رہنما اور پاکستان کے معمار تھے-قائداعظم کا پیغام اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے-
لاہور سے مزید