کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے چمن اور تفتان کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون آٹھ افراد کو گرفتار کر کے لاکھ روپے کی پاکستانی اور ایرانی کرنسی قبضے میں لے لی ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے چمن اور تفتان سرکل نے حوالہ ہنڈی اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبارکرنے میں ملوث آٹھ افراد عزیز اللہ، حضرت ولی، زین اللہ، مولا داد، عبدالروف، محمد اشرف، عبید اللہ اور عبادالہادی گرفتار کر کے 99 لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے اور 2184 ملین ایرانی ریال قبضے میں لے لئے ذرائع نے بتایا کہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے ۔