• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان کو اسلحہ کی فروخت، چین نے 20 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگادی

بیجنگ( نیوز ڈیسک) تائیوان کو اسلحہ کی فروخت،چین نے 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔ بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پابندی کے تحت ان کمپنیوں اور افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق پابندی کے تحت آنے والے 10 افراد میں امریکی دفاعی کمپنی کے بانی سمیت 9 اعلیٰ عہدیدار شامل ہیں۔چین کے تائیوان امور کے ترجمان پینگ قینگن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہمارا عزم پختہ ہے اور ہمارے پاس اپنے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین کا یہ اقدام گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11.1 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید