• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا شدہ چینی نوجوان 26برس بعد اپنے اصل خاندان سے جا ملا

کراچی (نیوز ڈیسک) اغوا شدہ چینی نوجوان 26 برس بعد اپنے اصل خاندان سے جا ملا۔ ڈی این اے سے شناخت، والدین اور بہنوں سے جذباتی ملاپ، گاؤں میں شاندار استقبال، 2025 کو نیا جنم قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ جیانگشی سے تعلق رکھنے والے پینگ کونگ کونگ، جنہیں چار برس کی عمر میں بیجنگ کے ایک بازار کے قریب سے اغوا کر لیا گیا تھا، ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے 26 برس بعد اپنے اصل والدین اور دو بہنوں سے دوبارہ مل گئے۔ جنوبی چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پولیس نے انہیں بتایا کہ وہ دراصل جیانگسو نہیں بلکہ جیانگشی کے رہنے والے ہیں، جس کے بعد ان کا جذباتی ملاپ ہوا اور گاؤں میں آتش بازی اور تقریبات سے استقبال کیا گیا۔ پینگ نے اس ملاقات کو “اصل گھر” کا احساس قرار دیا اور اپنی پرانی زندگی چھوڑ کر، ملازمت سے استعفیٰ دے کر، گھر اور گاڑی فروخت کر کے اپنے آبائی صوبے میں نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 2025 کو اپنا “نیا جنم” قرار دیتے ہوئے لاپتا بچوں کی تلاش میں مدد کے لیے رضاکارانہ خدمات شروع کیں اور اپنی پہلی لائیو اسٹریم کی آمدنی خیراتی ادارے کو عطیہ کر دی، جبکہ چین میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے باوجود کئی بچے تاحال لاپتا ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید