• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑی غیر اعلانیہ سگریٹ ساز مشینری کا سراغ

اسلام آباد(نامہ نگار) غیر قانونی تمباکو تجارت کو سب سے بڑا دھچکا ،آر ٹی او پشاور نے پہلی اور اب تک کی سب سے بڑی غیر اعلانیہ سگریٹ ساز مشینری کا سراغ لگا لیا، ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی تمباکو سازی کے خلاف جاری اقدامات کے تسلسل میں 5 دسمبر 2025 کی رات کو آر ٹی او پشاور کی ایک ٹیم نے چیف کمشنر آر ٹی او پشاور کی نگرانی میں مردان میں قائم ایک سگریٹ فیکٹری پر بڑی کارروائی کی۔آپریشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یونیورسل ٹوبیکو کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ خفیہ طور پر غیر اعلانیہ سگریٹ پلانٹ اور مشینری چلا رہی تھی جو غیر قانونی سگریٹ سازی کے لیے استعمال ہونے والے کٹ تمباکو (Cut Tobacco) کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے ۔یہ کمپنی "کیفے" اور "رینجر" جیسے معروف سگریٹ برانڈز تیار کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید