• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شدت، متعدد گرفتار، حکومت کا ٹیکس میں کمی کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران میں مہنگائی کیخلاف احتجاج میں شدت، متعدد گرفتار، حکومت کاٹیکس میں کمی کا اعلان، تہران میں تاجروں، دکانداروں اور طلبا نے سڑکوں پر احتجاج کیا، شش سکویئر اور خیام سٹریٹ میں کم از کم 11 مظاہرین گرفتار، حکومت نے تاجروں کوٹیکس میں رعایت اور جرمانوں کی معافی کا بھی اعلان کیا، اشیا قلت سے عوام و تاجروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا، جس میں تہران کے تاجروں، دکانداروں اور طلبا سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہروں کے دوران تہران کے شش سکویئر اور خیام سٹریٹ سمیت دیگر علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروں نے آنسو گیس استعمال کی اور کم از کم 11 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ احتجاج کی وجہ ڈالر کی بڑھتی قیمت اور کاروباری اخراجات ہیں، جس پر حکومت نے تاجروں کے لیے ٹیکس میں رعایت دینے کا اعلان کیا، جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نوٹسز پر نظر ثانی، الیکٹرانک انوائس کے جرمانوں میں معافی اور کارڈ مشین کی رسید کو قبول کرنے کی مدت میں توسیع شامل ہے۔ تہران یونیورسٹی اور دیگر جامعات کے طلبا نے بھی مارچ اور اجتماعات میں حصہ لیا، جبکہ سپلائی کی قلت اور خوردنی اشیاء کی محدود دستیابی نے صارفین اور تاجروں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید