• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشیدگی میں پھر اضافہ،ٹرمپ کی نئی دھمکیوں کے بعد ایران کا سخت ردعمل کا انتباہ

تہران (جنگ نیوز)کشیدگی میں پھر اضافہ، صدر ٹرمپ کی نئی دھمکیوں کے بعد ایران کا سخت ردعمل کا انتباہ، ایرانی صدر کا کہنا تھاکسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، جوہری یا میزائل پروگرام پر حملے ہوئے تو فوری جواب دیاجائیگا، جبکہ قبل ازیں امریکی صدر کا نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ اگر ایران پھراپنی عسکری صلاحیتیں بڑھاتا ہے تو فوری حملوں کی حمایت کرینگے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اس کے اتحادیوں نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اس کا جواب نہایت سخت اور پچھتاوا دلانے والا ہوگا، یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جوہری یا میزائل پروگرام کی بحالی کی صورت میں نئے حملوں کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید