بیجنگ(نیوز ڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور تائیوان کو ایک ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور تائیوان کا دوبارہ چین کے ساتھ الحاق ناگزیر ہے، آبنائے تائیوان کے دونوں جانب رہنے والے چینی عوام کے درمیان خون اور رشتہ داری کا تعلق ہے۔نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مادرِ وطن کا دوبارہ اتحاد وقت کی پکار ہے اور یہ عمل روکا نہیں جا سکتا۔