حال ہی میں نکاح کا اعلان کرنے والے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان دلہنیا گھر لے آئے۔ سوشل میڈیا پر شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کا چرچہ عام ہوگیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دولہے میاں کو روایت سے ہٹ کر سبز شیروانی میں خوش و خرم انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بارات لانے سے قبل اور شادی میں انہوں نے اپنی ڈانس پرفارمنس نے محفل کو چار چاند لگا دیے، جبکہ ان کی کاروبای دلہنیا نے حسبِ روایت سرخ و سنہری امتزاج کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔
سوشل میڈیا پر فوٹوگرافر کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں مومل خان بھی اس پُر مسرت موقع پر ڈانس کرتی دکھائی دیں۔
واضح رہے کہ اس جوڑی نے گزشتہ برس کے اختتام پر 28 دسمبر 2025 کو نکاح کیا تھا۔
پشتون خاندان سے وابستہ ضرار خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈیجیٹل کری ایشن اور ماڈلنگ سے کیا اور وہ انسٹاگرام پر اپنی کُکنگ ویڈیوز کے باعث خاصے مقبول ہیں۔
اداکاری میں آنے سے قبل ضرار خان ایک ملازمت سے وابستہ تھے، تاہم انہوں نے اپنے شوق کی خاطر نوکری چھوڑ کر اداکاری کے شعبے کا رُخ کیا۔
ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر ان کے نمایاں پروجیکٹس میں بارہواں کھلاڑی، کالج گیٹ، دل پر دستک اور جفا شامل ہیں۔
دوسری جانب ان کی اہلیہ مومل خان ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ کنسلٹنٹ کمپنی، امیگریشن کمپنی کی بانی اور کپڑوں کے برانڈ کی شریک بانی بھی ہیں۔