کراچی ( نیوز ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزیشکان نے کہاہے کہ ان کا ملک امریکا و اسرائیل سے بھرپور جنگ میں ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا و اسرائیل اور اسی طرح عمومی طور پر یورپ بھی ہمیں اللّٰہ ہر پہلو سے گھیر رہے ہیں۔ دریں اثنا صدر مسعود پزشکیان نے ایک انتباہ منگل کے روز X پر جاری کیا،اس میں انہوں نے کہا کہ اگرایران پر حملہ ہوا تو ہماراجواب بہت سنگین اور پچھتاوا پیدا کرنے والا ہوگا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی مسلح افواج اپنے آلات اورافرادی قوت کے لحاظ سےپہلے بالخصوص جنگ بندی سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔ان کا یہ انٹرویو اورایکس پر بیان اس کے ایک دن بعد آیا ہے جب ٹرمپ نے فلوریڈا میں اللّٰہاپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے ایک بار پھر خطے کے بارے میں اسرائیلی مؤقف کی بھرپور تائید کی۔