• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے سے باز رہے، ترکیہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکیہ نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے سے بازرہے۔ ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی، ایران میں احتجاجی مظاہروں کو تہران کے حریف استعمال کر رہے ہیں۔ حاقان فدان نے کہا کہ اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے، غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کیلئےتیار ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید