• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بار کے انتخابات میں حامد خان گروپ کی کامیابی باعث مسرت ہے، علی احمد کرد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے لاہور بار کے انتخابات میں حامد خان گروپ کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لاہور بار کے نومنتخب صدر عرفان حیات باجوہ اور ان کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ یہ خبر انتہائی پر مسرت اور اطمینان بخش ہےکہ لاہور کے وکلاء نے بھرپور انداز میں حامد خان گروپ کے پورے پینل کو نو منتخب صدر عرفان حیات باجوہ کی سربراہی میں کئی سو ووٹوں کی بھاری اکثریت کے ساتھ نہ صرف کامیاب کرایا ہے بلکہ پورے ملک کے وکلا اور عوام کو امید اور یہ یقین دلایا ہےکہ کسی بھی صورت میں آئین میں دھاندلی اور زور زبردستی سے لائی گئی 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف تحریک کو نہ صرف پورے جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے بلکہ کچھ وکلا نمائندوں کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کے انتہائی زور زبردستی اور حکومتی دباؤ کے ساتھ ساتھ ، کروڑوں روپوں کے بل بوتے پہ وکیلوں کو تقسیم کرنے کا جو سلسلہ جاری رکھا گیا اس کو ختم کرکے ہی دم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں حامد خان گروپ کے سارے ساتھیوں اور نو لاہور بار کے نومنتخب صدر عرفان حیات باجوہ اور اس کے پوری کابینہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
کوئٹہ سے مزید