• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسکو انجینئرگلزارخان جوگیزئی کا مری آباد سب ڈویژن کا دورہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے ڈائریکٹر ہیلتھ سیفٹی اینڈانوائرمنٹ انجینئرگلزارخان جوگیزئی نے کیسکومری آباد سب ڈویژن کوئٹہ کے دفترکا دورہ کیااور لائن اسٹاف کی حفاظتی سامان اوردیگر سیفٹی آلات کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ کیسکوسیفٹی انسپکٹر سید آصف شاہ اور یاسرشاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ڈائیریکٹرسیفٹی کیسکونے سب ڈویژنل عملہ کو محکمانہ سیفٹی پالیسی پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے حفاظتی اصولوں کو مد نظررکھیں۔
کوئٹہ سے مزید