• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری آباد اور علمدار روڈ کے مکینوں کا گیس آفس کے سامنے دھرنا، ٹریفک معطل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مری آباد علمدار روڈ و اطراف کے رہائشیوں نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گیس آفس کے سامنے دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی۔ احتجاج میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی خواتین کا کہنا تھا کہ مری آباد علمدار روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کئی روز سے گیس غائب ہے، جس کے باعث گھروں میں کھانا پکانا بھی ناممکن ہو چکا ہےاور شدید سرد موسم میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ متعدد بار شکایات درج کرانے کے باوجود متعلقہ حکام کوئی عملی اقدام نہیں کر رہے، جس کے باعث عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں فوری طور پر گیس بحال کی جائے اور کم پریشر کے مستقل مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید