ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کو ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا ہے جو پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز ہے۔یہ اعزاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور مضبوط تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ملکوں اور انکے عوام کے مفاد کیلئے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک محرک ہے۔سفیر پاکستان نے یہ اعزاز ریاض میں سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔