• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ صارفین خبردار؛ اکاؤنٹ ہائی جیک کرنے کےخطرات میں اضافہ

اسلام آباد (رانا غلام قادر) واٹس ایپ صارفین خبردار ہوجائیں، واٹس ایپ اکاونٹ ہائی جیک کرنے کےخطرات میں اضافہ ہوگیا۔ کابینہ ڈویژن کےتحت نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ۔ایڈوائزری میں واٹس ایپ ہائی جیک مہم 2026 سے خبردار کردیا گیا ۔ایڈوائزری میں واٹس ایپ صارفین کوسائبرخطرات کےخلاف چوکس رہنےکا مشورہ دیاگیا ، 6ہندسوں کاSMSویری فیکشن کوڈشیئر نہ کرنےکی سفارش،ہیکرزواٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس تک غیرمجازرسائی حاصل کرنےکےلیےسرگرم ہوگئے ۔ یہ OTPTفراڈ ( scams) ہے۔ایڈوائزری میں خبردار کیاگیا ہے کہ غیرمجازرسائی حاصل کرکےصارفین کاذاتی ڈیٹا چرایاجاسکتا ہے۔ اکاونٹ ہائی جیک کی کامیابی پراٹیکرزصارف کی کنٹیکٹ لسٹ تک رسائی پاتے ہیں۔ متاثرہ صارف کےکنٹیکٹ لسٹ کو پیسے منگوانے کےلیےاستعمال کیا جاتاہے۔ اٹیکرزمیڈیافائلز،چیٹ ہسٹری اور ذاتی کمیونیکیشن تک رسائی پاتے ہیں۔ چھ ہندسوں کاایس ایم ایس ویری فیکشن کوڈزکسی کےساتھ شیئر نہ کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں ٹو سٹیپ ویری فیکشن پین کسی کے ساتھ شیئر نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وائس کال یا ایس ایم ایس کے ذریعےموصول کسی کوڈزکوشیئر نہ کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید