اسلام آباد (خبر نگار) اسلا م آباد ہائیکورٹ نےسابق آڈیٹر جنرل آف پا کستا ن کو 1ماہ میں پنشن بقایا جات کی ادائیگی کا حکم دیدیا ، اکاونٹنٹ جنرل آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو ماہ دسمبر کی پنشن ادا کر دی گئی ۔ سائل کی پنشن کے کُل بقایا جات کی رقم 24 ملین روپے ہے۔ عدالت نے بقایا جات ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے اے جی پی آر سے رپورٹ طلب کر لی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کو عدالتی حکم کے باوجود پنشن کی عدم ادائیگی پر دائر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو نے رپورٹ پیش کی کہ سابق آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کو دسمبر 2025 کی ماہانہ پنشن ادا کر دی گئی ہے۔