بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی نیوی کے سابق اہلکار کمانڈر پورنیندو تیواری کو قطر میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قطر میں بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ افسر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، پورنیندو تیواری کو اس قبل 7 دیگر ریٹائر نیول افسران کے ہمراہ اگست 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بھارت کی جانب سے اپنے افسران کو قطر سے رہا کروانے کے لیے کوششیں کی گئیں، لیکن انہیں واپس نہیں کیا گیا تھا۔
بعد ازاں ان تمام افسران کو جاسوسی کے الزام میں قطر کی عدالت کی جانب سے سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
بھارتی افسر کی دوبارہ گرفتاری کن الزامات کے تحت ہوئی اس حوالے سے قطری حکام اس حوالے سے ابھی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا۔
بھارت کے سابق فوجی افسران کی بیرون ملک گرفتاریوں سے بھارتی افواج کی پیشہ ورانہ معاملات کے حوالے سے عالمی سطح پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔