کراچی (اسٹاف رپورٹر )ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے قریب ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور طارق کو گرفتار کرکے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے ۔ متوفی کی شناخت فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے جس کی عمر 55 برس کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ زخمی کی شناخت 45 سالہ صالح محمد ولد سجاول کے نام سے ہوئی ۔