• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سردی بڑھنے سے نمونیا اور سانس کے امراض میں اضافہ

کراچی ( آن لائن ) کراچی میں سردی بڑھنے سےنمونیا اور سانس کے امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے، پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہےکہ او پی ڈی میں روزانہ 60فیصد سے زائد بچے آرہے ہیں، جن میں 30فیصد کواسپتال میں داخل کرنا پڑ رہا ہے، تفصیلات کےمطابق کراچی میں سردی بڑھنے سے سانس کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے، ماہرین کےمطابق خشک سردی سے بچوں میں نمونیا اور سانس کی نالی میں انفیکشن بڑھا ہے۔پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ او پی ڈی میں روزانہ 60 فیصد سے زائد بچے آرہے ہیں، جن میں سے 20 سے 30 فیصد بچوں کو اسپتال میں داخل کرنا پڑ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید