• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی، میٹا نے ساڑھے 5 لاکھ اکاؤنٹس بلاک کر دیے

کراچی (نیوز ڈیسک) میٹا نے آسٹریلوی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کے تحت 5لاکھ 50 ہزار اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔ پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پر 330,639، فیس بک پر 173,497 اور تھریڈز پر 39,916 اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔ ملکی قانون دنیا کا سب سے سخت، والدین منظوری کے بغیر 16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میٹا نے آسٹریلیا کے نئے قانون کے تحت بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندی کے پہلے دنوں میں تقریباً 550,000 اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں، جن میں انسٹاگرام پر 330,639، فیس بک پر 173,497 اور تھریڈز پر 39,916 اکاؤنٹس شامل ہیں۔ یہ قانون 16 سال سے کم عمر آسٹریلوی صارفین کو سوشل میڈیا استعمال سے روکتا ہے اور والدین کی منظوری کا کوئی استثنیٰ نہیں دیتا، جسے دنیا کی سب سے سخت پابندی قرار دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید