• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی کے بیان سے "بلی تھیلے سے باہر آ گئی"، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے بیان سے "بلی تھیلے سے باہر آ گئی" ہے۔ محمود خان اچکزئی مفاد پرست سیاست کی علامت ہے، ایسے شخص کو ʼلیڈر آف دی اپوزیشنʼ تعینات کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے۔ گزشتہ روز محمود خان اچکزئی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کا "دو چار ماہ بعد کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کر دیں گے" کا بیان، اس شخص کی ملک دشمن سیاست کا پردہ چاک کر چکا ہے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ شخص جب اقتدار میں ہوتا ہے تو نہ آئین خطرے میں ہوتا ہے اور نہ ہی پاکستان؟ شرط صرف یہ ہے کہ پورا خاندان اقتدار کے مزے لوٹے۔
اہم خبریں سے مزید