• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 2025 میں آتشزذگی کے 2500 سے زائد واقعات

کراچی( ثاقب صغیر) کراچی میں سال 2025کے دوران آتشزدگی کے 2500سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے،آتشزدگی کے واقعات میں 4خواتین سمیت 6افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔آتشزدگی کے سب سے زیادہ 278واقعات ماہ اکتوبر میں پیش آئے۔جنوری میں 267,فروری میں 203، مارچ میں 256، اپریل میں 232،مئی میں 169واقعات، جون میں 197 ،جولائی میں 148 ، اگست میں 166،ستمبر میں 141، اکتوبر میں 278 ،نومبر میں 265 اور دسمبر میں آگ لگنے کے 202 واقعات رپورٹ ہوئے۔گزشتہ برس شہر کے 29 فائر اسٹیشنز میں آتشزدگی کے مجموعی طور پر 2 ہزار 524 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سینٹرل فائر اسٹیشن میں 217، صدر فائر اسٹیشن میں 191، ناظم آباد میں 166، لیاری میں 120 ، سائٹ میں 148 ، کورنگی میں 146، لانڈھی میں 86 ، گلستان مصطفیٰ میں 153 ، اورنگی فائر اسٹیشن میں 86، شاہ فیصل میں 77 ، منظور کالونی میں 191، نارتھ کراچی میں 137، بلدیہ ٹاؤن میں 13، ای آر سی ہاکس بے میں ایک ، بولٹن مارکیٹ میں 48 ، گلستان جوہر میں 99 ، کیٹل کالونی میں 1 ، سوک سینٹر میں 53، ملیر میں 68، گلشن اقبال میں 168 ، گلشن معمار میں 26 ، سپر ہائی وے ٹو میں 60 ، سائٹ ایسوسی ایشن میں 24، کاٹی کورنگی میں 91، نکاٹی میں 21، ای پی زون میں 102 اور لاٹی فائر اسٹیشن میں آتشزدگی کے 31 واقعات رپورٹ ہوئے۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق شہر میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے 43 فائر ٹینڈرز ہیں۔ 8 اسنارکلز ہیں جن میں سے دو خراب ہیں۔دو باؤزر، 2 ریسکیو یونٹ اور ایک فوم یونٹ ہے جو ساڑھے تین کروڑ آبادی والے شہر کے لیے انتہائی ناکافی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال 2025 میں آتشزدگی کے 3 بڑے واقعات ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ہوئے جن میں 6 فائر فائٹر بھی زخمی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید