• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”ابلیس“ ناظرین کی توجہ کا مرکز، روزانہ شام 7 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کیا جا رہا ہے

کراچی (جنگ نیوز)جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پیش کیا جانے والا نیا ڈرامہ سیریل ”ابلیس“ نشر ہوتے ہی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ چکا ہے۔ یہ ڈرامہ انسانی فطرت کے اس تاریک پہلو کو بے نقاب کرتا ہے جو بظاہر نظر نہیں آتا مگر صدیوں سے انسان کے روپ میں انسان کو نگلتا چلا آ رہا ہے۔ ”ابلیس“ کی کہانی حسد، جلن اور منفی جذبات کے گرد گھومتی ہے، جہاں سب کچھ حاصل ہونے کے باوجود انابیہ، مریم کے خلاف حسد کی آگ میں جلتی نظر آتی ہے۔ یہی حسد اس کی معصومیت، وقار اور رشتوں کے اعتبار کو دیمک کی طرح چاٹتا چلا جاتا ہے۔ ڈرامہ اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ آیا کہانی کے نشیب و فراز میں انابیہ کو ندامت کا احساس ہوگا یا ابلیس جیسی عصبیت مریم سے جینے کی آخری آس بھی چھین لے گی۔
اہم خبریں سے مزید