• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ میں بشارت سے 3 لاکھ روپے موباٸل فون اور دیگر سامان۔شمالی چھاونی میں ایوب سے 2لاکھ 55ہزار نقدی اور موبائل فون۔نولکھا میں حفیظ سے 2 لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون۔شفیق اباد میں اقدس سے 1لاکھ 35ہزار اور موبائل فون۔شادمان میں نعیم سے 1لاکھ30 ہزار نقدی اور موبائل فون, ٹاون شپ میں غفار سے 1لاکھ10ہزار نقدی موبائل اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔غازی آباد سے گاڑی جبکہ کوٹ لکھپت بادامی باغ ریس کورس اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید