• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محتسب پنجاب نے شہریوں کے مالی مسائل کے حل میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا

لاہور(خصوصی نمائندہ)محتسب پنجاب نے شہریوں کے مالی مسائل کے حل میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔مؤثر، بروقت اور فعال اقدامات کے نتیجے میں پنجاب بھر کے 240 شہریوں کو مجموعی طور پر 230 ملین روپے سے زائد کی واجب الادا رقوم ادا کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یہ ادائیگیاں شادی کے وظائف، ریٹائرمنٹ کے موقع پر واجبات، وفات کے وظائف، چھٹیوں کی انکیشمنٹ، خاندانی پنشن، گروپ انشورنس، جی پی فنڈ اور مالی ریلیف کی مد میں کی گئیں۔ متاثرہ شہریوں نے متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر محتسب پنجاب سے رجوع کیا تھا۔محتسب پنجاب نے شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کیں، جس کے نتیجے میں واجبات کی ادائیگی ممکن ہوئی۔
لاہور سے مزید