لاہور(خصوصی رپورٹر)شہر لاہور کو پیڈسٹرین فرینڈلی بنانے کا منصوبہ...وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ریلوے اسٹیشن پراجیکٹ سائیٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریلوے حکام نے منصوبے بارے بریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے اور اطراف پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھ اور جدید واک ویز بنائے جا رہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن سے آنیوالے مسافروں کیلئے بھی سہولت اور آسانی ہوگی۔ چنگ چی اور لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے منظم پارکنگ اور کمرشل املاک کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ جدید سولر لائٹس،7اطراف سے داخلہ، پیڈسٹرین فرینڈلی لاہور منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ریلوے بوگیوں کو پارک کے اندر عوامی تفریح اور ریسٹورنٹس کی شکل دی جائے گی۔ پراجیکٹ کو 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ شہریوں کی تفریح میں اضافہ اور ٹریفک مسائل میں واضح کمی سے عوامی سہولت ہوگی۔ ریلوے ٹریک کے اطراف واکنگ سٹریٹس، سی این سی وال سے دیواروں کو خوبصورت روشنیوں سے مزین کیا جائے گا۔