• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی تنازع کا شکار

لاہور(خبرنگار)محکمہ سکول ایجوکیشن کے قائم کردہ پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی تنازعے کا شکار ہو گئی۔ زرائع کے مطابق محکمہ نے صوبائی سلیکشن بورڈ سے منظوری لیے بغیر ہی بھاری تنخواہوں پر افسران کی بھرتی شروع کی۔سلیکشن بورڈ سے تنخواہیں مقرر کروانے کی بجائے محکمہ سکول ایجوکیشن نےاز خود ہی تنخواہیں مقرر کر دیں، جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے پیکٹا میں بھرتیوں اور تنخواہوں پر شدید اعتراضات اٹھائے، جبکہ صوبائی کابینہ نے بھی محکمہ سکول ایجوکیشن کے اس فعل پر اظہار ناراضگی کی ، ذرائع کے مطابق پیکٹا میں افسران کی ایک سال کی تنخواہوں کی مد میں 30 کروڑ روپے خرچ ہونا تھے۔ تین ایم ڈی کی پوسٹوں کے لیے 9 لاکھ 85 ہزار روپے فی کس ، 10 ڈائیریکٹرز کی ماہانہ تنخواہ 7 لاکھ 50ہزار فی کس مقرر کیں۔21ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تنخواہ 4 لاکھ 75 ہزار فی کس اور21 اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تنخواہ 3 لاکھ روپے فی کس مقرر ہوئی۔
لاہور سے مزید