• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء کرام کا معاشرے میں امن ، بھائی چارے کے فروغ میں کلیدی کردار، سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں اتحاد بین المذاہب اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دے رہی ہے۔ تمام مکاتبِ فکر کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ علماء کرام معاشرے میں امن، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی محکمہ داخلہ میں اتحادِ تنظیماتِ مدارس کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔ وفد میں تنظیم المدارس پاکستان، وفاق المدارس العربیہ پاکستان، رابطتہ المدارس پاکستان، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ذمہ داران شامل تھے۔ ملاقات میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے سیکرٹری جنرل مولانا قاری حنیف جالندھری، ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس پاکستان محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان سے محمد یسین ظفر، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان سے مولانا سید مرید حسین نقوی، رابطتہ المدارس الاسلامیہ سے تقویم الحق کی شرکت ہوئی ہے۔ ملاقات میں حافظ سید قطب، مولانا لعل حسین توحیدی، مولانا احمد حنیف جالندھری، مفتی عبد الرحمن، مولانا عبداللہ مدنی، حافظ محمد یونس، علامہ زبیر احمد صدیقی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، باہمی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
لاہور سے مزید