لاہور،فیروزوالہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں مختلف واقعات میں3 افراد جاں بحق ہو گئے ، ایدھی ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے پیکو روڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 45سالہ نامعلوم شخص کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا تا حال نہ ہو سکی، دوسرے واقعہ میں داتا دربار گیٹ نمبر 5 کے قریب سے 30 نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا شناخت نہ ہو سکی متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ،جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو کے قریب کار کی زد میں آکر 10 سالہ بچہ جانبحق،تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو ریلوے اسٹیشن سپیڈو بس سٹاپ کے قریب تقریباً 10/12 سالہ نامعلوم بچہ روڈ کراس کرتے ہوئے کار کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔