• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سہولت بازاروں کو رمضان بازار ڈکلیئر کیا جائے گا، سلمیٰ بٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ کی زیر صدارت رمضان کی تیاریوں کے حوالے اہم اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید،ڈپٹی سیکرٹری خالد نعیم، ڈی جی (پامرا) طارق علی بسرا سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی-اس موقع پر سلمی بٹ نے کہا کہ مضان کے دوران پنجاب کے ماڈل سہولت ان دی گو اور تمام سہولت بازاروں کو رمضان بازار ڈکلیئر کیا جائے گا تاکہ رمضان کے دوران صارفین کو اشیائے خورونوش کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے-انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں میں چینی، اٹا،چکن اور گھی کی فراہمی کے لیے الگ الگ سیکشن بنائے جائیں گے جہاں پر مارکیٹ سے کم قیمتوں پر ضرورت کی اشیاء باسانی دستیاب ہوں گی جب کہ رمضان کے مہینے میں اٹا کی مسلسل فراہمی کے لیے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس ضمن میں پنجاب کی تمام فلور ملوں کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے-
لاہور سے مزید