• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دشمن قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے،جاوید قصوری

لاہور(نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ عوامی ریفرنڈم 15 سے 18 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں منعقد کیا جائے گا، جس میں ہر سیاسی جماعت کے کارکنان، سول سوسائٹی، وکلاء، طلبہ، تاجر برادری اور عام شہری بلا تفریق بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر بلدیاتی ایکٹ کے خلاف 15 تا 18 جنوری منعقد ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ قانون مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے بجائے انہیں مکمل طور پر مفلوج کرنے کی سازش ہے۔ جماعت اسلامی اس عوام دشمن قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور جب تک حکومت اس متنازعہ قانون کو سب کے لیے قابل قبول نہیں بناتی اور اس میں ضروری ترامیم نہیں کرتی، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
لاہور سے مزید