• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ مریم نوازکے ماحول دوست اقدامات،فضائی معیار میں نمایاں بہتری آگئی

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ماحول دوست اقدامات سے گزشتہ سال کے مقابلے میں نئے سال میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آگئی۔ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 2025 کے بعد 2026 میں لاہور کے فضائی معیار میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی گئی۔ بارش نہ ہونے اورموسم خشک رہنے کے باوجودو زیراعلیٰ مریم نواز شریف کے بروقت قدامات کی بدولت اے کیو ائی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 تا 10 جنوری 2026کے دوران لاہور کے مجموعی اے کیو آئی میں 58 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی۔ سال 2025-26 کے 102 میں سے 60 دن فضائی معیار بہتر رہا۔ یہ ماحولیاتی رجحان میں تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فضائی معیار میں مجموعی طور پر 20 فیصد بہتری ریکارڈکی گئی۔ نومبر میں 192، دسمبر میں 13اور اکتوبر میں لاہور کے فضائی معیار میں 8 پوائنٹس بہتری آئی۔
لاہور سے مزید