جنوبی ناروے میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 سینٹی میٹر تک برف باری اور کئی مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منڈال اور فرولینڈ کے درمیان برفباری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، پیر کی شام سے زیادہ تر برفباری متوقع ہے۔
موسمیاتی ادارے نے اگڈر کے بیرونی حصوں میں بہت زیادہ برفباری کے لیے یلو وارننگ جاری کی ہے، جو پیر کی صبح سے ایک دن کے لیے ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر مقامی طور پر 25 سے 40 سینٹی میٹر کے ساتھ بہت زیادہ برفباری متوقع ہے، زیادہ تر برف ساحل سے تھوڑا اندرون ملک میں متوقع ہے۔