• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں احتجاجی کریک ڈاؤن، یورپی یونین کا شدید ردِعمل، نئی پابندیوں کا اعلان

برسلز( اے ایف پی) ایران میں احتجاجی کریک ڈاؤن، یورپی یونین کا شدید ردِعمل، ہلاکتیں ہولناک قرار دیتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا،یورپی کمیشن سربراہ کا کہنا تھا تشدد ذمہ داروں کے خلاف سخت اور فوری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔یورپی یونین نے ایران میں ملک گیر احتجاج کے دوران بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کو ’’ہولناک‘‘ قرار دیتے ہوئے تہران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ اُرزولا فان ڈیر لائن نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال اور بنیادی آزادیوں پر قدغن ناقابلِ قبول ہے، اس لیے جبر کے ذمہ دار عناصر پر مزید پابندیاں جلد تجویز کی جائیں گی۔ یورپی یونین پہلے ہی ایران کے سینکڑوں اہلکاروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور روس کی یوکرین جنگ میں حمایت کے باعث پابندیاں لگا چکی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید